ٹیسٹ کرکٹ آسان کرکٹ نہیں ہوتی،جس پچ پر ہم نے 350 رنز سکور کیے ہیں اس پر ہمارے باولرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اچھی بولنگ کی، قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کی پنڈی سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان کرکٹ نہیں ہوتی،جس پچ پر ہم نے 350 رنز سکور کیے ہیں اس پچ پر ہمارے باولرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اچھی بولنگ کی، اولپنڈی کے کراوڈ کی جتنی تعریف کریں کم ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی چھوٹی بڑی ٹیم نہیں ہوتی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے …

راولپنڈی۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان کرکٹ نہیں ہوتی،جس پچ پر ہم نے 350 رنز سکور کیے ہیں اس پچ پر ہمارے باولرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اچھی بولنگ کی، اولپنڈی کے کراوڈ کی جتنی تعریف کریں کم ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی چھوٹی بڑی ٹیم نہیں ہوتی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان کرکٹ نہیں ہوتی، ڈسپلن کے ساتھ بیٹنگ کرنی پڑی جس کی وجہ سے سکور ہوا،جس پچ پر ہم نے 350 رنز سکور کیے ہیں اس پچ پر ہمارے باولرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اچھی بولنگ کی،میری اور بابر کی یہی پلاننگ تھی کہ ہر بال کو میرٹ پر کھیلیں اور پارٹنرشپ لگائیں۔ شان مسعودنے کہا کہ 15 ٹیسٹ میچ 6 سال میں کھیلنا تسلسل کے ساتھ چانس ملنا نہیں کہلاتا،اب جب ایک تسلسل کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں چانس ملا ہے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔شان مسعودنے کہا کہ راولپنڈی کے کراوڈ کی جتنی تعریف کریں کم ہے،فواد عالم کو میں بتا رہا تھا کہ اس کراو ¿ڈ کو ہم مس کر رہے تھے،بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے،میں نے وائٹ بال کرکٹ اپنی بہتر کی ہے، جو بھی فارمیٹ کھیلنے کو ملا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔شان مسعودنے کہا کہ بابر اعظم کی خاصیت یہی ہے کہ وہ ہر فارمیٹ کو بابر اعظم بن کر ہی کھیلتے ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی چھوٹی بڑی ٹیم نہیں ہوتی۔