ٹیلی میڈیسن سسٹم شعبہ صحت میں خاموش انقلاب ہے، اسلام آباد میں 6 جنوری کو ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، سید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن سسٹم شعبہ صحت میں خاموش انقلاب ہے، اسلام آباد میں 6 جنوری کو ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سیاسی جلسوں کی مانند ہجوم ہے، ہسپتالوں میں ہجوم کی وجہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کی غیرموجودگی …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن سسٹم شعبہ صحت میں خاموش انقلاب ہے، اسلام آباد میں 6 جنوری کو ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سیاسی جلسوں کی مانند ہجوم ہے، ہسپتالوں میں ہجوم کی وجہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کی غیرموجودگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے، ٹیلی میڈیسن سسٹم وفاقی بنیادی صحت مراکز میں شروع کیا جا رہا ہے، ایم او یو کے تحت صحت کہانی ادارہ ڈیجیٹل صحت سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بڑے ہسپتالوں کے 70 فیصد مریض بنیادی صحت مراکز جانے چاہئیں، ہم اسلام آباد کے 6 اور کراچی کے 4 مقامات پر ٹیلی میڈیسن سسٹم نصب کریں گے، مریضوں کو آن لائن کیمرے پر 3 جنرل فزیشن بیک وقت دیکھ رہے ہوں گے، 6 مقامات پر 18 ڈاکٹر آن لائن موجود ہوں گے،

آن لائن دوا کی پرچی جاری ہو گی، مریض کو وہیں سے دوا فراہم کی جائے گی، بڑے ہسپتالوں کا رش کم ہونا شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد، خصوصاً خواتین ڈاکٹرز، پریکٹس نہیں کرتیں، وہ گھر بیٹھے مریضوں کا علاج کریں گی،چھ ماہ پہلے ہم نے یہ خواب دیکھا تھا، یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، 6 جنوری کو پہلے بی ایچ یو کا افتتاح کیا جائے گا، اس کے بعد ہر ہفتے ایک بی ایچ یو کا افتتاح ہو گا۔

مزید خبریں