ٹیلی گرام ایپ ، 100 ملین سے زیادہ انتہا پسندانہ مواد ہٹا دیا گیا

97
ٹیلی گرام ایپ ، 100 ملین سے زیادہ انتہا پسندانہ مواد ہٹا دیا گیا

ابوظہبی ۔7جنوری (اے پی پی):ٹیلی گرام ایپ سے 100 ملین سے زیادہ انتہا پسندانہ مواد ہٹا دیا گیاہے۔العربیہ اردو کے مطابق پلیٹ فارم ٹیلی گرام کی انتظامیہ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے پراپیگنڈے کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے گلوبل سینٹر فار کامبیٹنگ ایکسٹریمسٹ آئیڈیالوجی اعتدال کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ۔

ٹیلی گرام نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ 2022 سے اس نے اعتدال کے ساتھ شراکت داری میں اپنی کوششوں کو بہت مضبوط کیا ، اس کے تعاون سے 100 ملین سے زیادہ انتہا پسندانہ مواد کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹیلی گرام نے سالانہ کوششوں کا جائزہ لینے کے تناظر میں کہا کہ اس پلیٹ فارم پر تشدد اور دہشت گردانہ پراپیگنڈے کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔واضح رہےکہ 21 فروری 2022 کو دونوں فریقوں نے انتہاپسند اور دہشت گردانہ مواد کو ہٹانے میں تعاون کو بڑھایا تھا۔

ان کی مشترکہ کوششوں کا مقصد معاشرے کو انتہا پسند پراپیگنڈے سے بچانے کے لیے فریم ورک مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔