ٹیم ایف جی /دین نے کیو سی گولڈ پولو کپ جیت لیا

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سی کیو سی گولڈ پولو کپ ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا۔ فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-7.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کیلئے زندہ دلان لاہور کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان میں ہسپانوی سفیر جوزا ڈی اورے تھے۔ …

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سی کیو سی گولڈ پولو کپ ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا۔ فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-7.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کیلئے زندہ دلان لاہور کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان میں ہسپانوی سفیر جوزا ڈی اورے تھے۔

ان کے ساتھ ڈائریکٹر سی کیو سی گولڈ شیراز قریشی، کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر ممبرنصیر احمد، راجہ عامر، فیروز گلزار، سیکرٹری کلب میجر امجد تھے پولو لورز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ کافی زبردست رہا۔ ایف جی /دین پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کو 8-7.5 گول سے ہرا دیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے 5، امین رحمان، میاں عبا س مختار اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ماسٹر پینٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے چار،آغا موسی علی خان نے دو اور صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ایس کیو سی گولڈ /نیوایج کیبلز نے ایچ کے پولو کو 7-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔

مزید خبریں