پاکستان کے جونیئر ٹینس کھلاڑی احتمام ہمایوں نے تیونس میں منعقدہ آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جے30 اکودا میں ڈبلز کے فائنل تک رسائی حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کر لیا
ٹینس کھلاڑی احتمام ہمایوں نے آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
لاہور۔24اگست (اے پی پی):پاکستان کے جونیئر ٹینس کھلاڑی احتمام ہمایوں نے تیونس میں منعقدہ آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جے30 اکودا میں ڈبلز کے فائنل تک رسائی حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ڈبلز فائنل میں احتمام ہمایوں (پاکستان) اور ان کے ساتھی کھلاڑی الیگزینڈر ویارسوتسکی (بیلاروس) نے تیونس کے انس بن یوسف اور الجزائر کے یاسین میغاری کے خلاف بھرپور مقابلہ کیا،تاہم انہیں سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-2،6-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر عصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیا الدین طفیل اور پی ٹی ایف کی پوری انتظامیہ نے احتمام ہمایوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔









