ٹیکسٹائل پر فوکس کے بجائے ایسی غیر روایتی مصنوعات کی برآمد بڑھانا ہوگی جن کی یور پی ممالک کو ضرورت ہے، تاجر رہنما ڈاکٹر خرم طارق

فیصل آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پر فوکس کی بجائے ہمیں ایسی غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات بڑھاناہوں گی جن کی یورپین یونین کو ضرورت ہے ،یورپی ممالک بھی اس بات کی اہمیت سمجھتے ہیں کہ ترقی پذیر ممالک کو ترجیحی مراعات ملنی چاہئیں تاکہ وہ اپنے بڑھتے مالی مسائل کو …

فیصل آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پر فوکس کی بجائے ہمیں ایسی غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات بڑھاناہوں گی جن کی یورپین یونین کو ضرورت ہے ،یورپی ممالک بھی اس بات کی اہمیت سمجھتے ہیں کہ ترقی پذیر ممالک کو ترجیحی مراعات ملنی چاہئیں تاکہ وہ اپنے بڑھتے مالی مسائل کو حل کرسکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدکنندگان کو چاہیے کہ وہ یورپی یونین کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر مصنوعات تیار کریں تاکہ ملک قیمتی زرمبادلہ حاصل کرسکے۔ انہوں نے زرعی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن اور برانڈنگ پر بھی زور دیا تاکہ مقامی کاشتکاروں کو ان کا بہتر معاوضہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں دیسی ادویات تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اس لئے پاکستان کو دیسی ادویات کی برآمد کا بھی جائزہ لیناچاہیے تاہم اس سلسلے میں یورپی معیار کو ہر حال میں برقرار رکھنا ہوگا۔

مزید خبریں