اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) گزشتہ 10 برسوں میں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 243.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔پاکستان میں ٹیکسٹائل کا شعبہ غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کے ضمن میں کلیدی حیثیت کا حامل رہاہے ۔ حکومت کی جانب سے اس شعبے کے فروغ اوراس ضمن میں ویلیو ایڈیشن کے لیے حکومت کی جانب سے مراعات بھی دی جارہی ہے تاکہ …
ٹیکسٹائل کے شعبے میں دس سال کے دوران 243.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) گزشتہ 10 برسوں میں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 243.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔پاکستان میں ٹیکسٹائل کا شعبہ غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کے ضمن میں کلیدی حیثیت کا حامل رہاہے ۔ حکومت کی جانب سے اس شعبے کے فروغ اوراس ضمن میں ویلیو ایڈیشن کے لیے حکومت کی جانب سے مراعات بھی دی جارہی ہے تاکہ علاقائی مسابقتی فضا میں پاکستان کے برآمد کنند گان کوسہولیات میسرآسکیں ۔ ذرائع کے مطابق ری فنڈز کلیمز کی ادائیگیوں اوراس حوالے سے نظام کی بہتری کے بعد برآمد کنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ ملک میں توانائی کی رسد میں اضافہ کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری اب تیزی کے ساتھ ترقی کر ر ہی ہے۔ اس شعبے سے وابستہ ماہرین کاکہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی استعداد موجود ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔سرمایہ کاری بورڈکے اعدادوشمارکے مطابق 2008ءسے لیکر 2018 ءتک کے عرصہ میں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں مجموعی طورپر 243.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔








