ٹی بی کنٹرول سنٹرز پر معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) حکومت نے ٹی بی کے مرض کی ابتدائی مراحل میں تشخیص اور اس پر قابو پانے کیلئے حکومتی دائرہ کار کو پرائیویٹ سیکٹر تک پھیلا دیا ہے۔حکومت کی جانب سے تپ دق کی تشخیص کیلئے بائیو سیفٹی لیبارٹریزلیول ون اور ٹو ملک بھرمیں قائم کی گئی ہیں جس سے مریضوںکو تپ دق مرض کی تشخیص اور علاج میں مد د ملے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) حکومت نے ٹی بی کے مرض کی ابتدائی مراحل میں تشخیص اور اس پر قابو پانے کیلئے حکومتی دائرہ کار کو پرائیویٹ سیکٹر تک پھیلا دیا ہے۔حکومت کی جانب سے تپ دق کی تشخیص کیلئے بائیو سیفٹی لیبارٹریزلیول ون اور ٹو ملک بھرمیں قائم کی گئی ہیں جس سے مریضوںکو تپ دق مرض کی تشخیص اور علاج میں مد د ملے گی۔ ٹی بی کی تشخیص کے لیے جدید آلات بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ٹی بی کنٹرول سنٹرز پر معیاری ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق ٹی بی کنٹرول کیلئے ملک بھر میں 340سنٹرز کا م کر رہے ہیں جس میں 16لاکھ 61 ہزار 961 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے 11لاکھ 95 ہزار 247مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔