کولمبو۔11فروری (اے پی پی):کوکا کولا انڈیا فاؤنڈیشن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اشتراک سے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران بھارت میں منعقد ہونے والے میچز میں #MaidaanSaaf مہم کو متعارف کرایا جائے گا، جس کا مقصد اسٹیڈیمز میں ذمہ دارانہ ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کے مؤثر نظام کو فروغ دینا ہے۔آئی سی سی کی بدھ کی صبح …
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں ہونے والے میچز میں #MaidaanSaaf مہم کو متعارف کرایا جائے گا ، چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی

مزید خبریں
کولمبو۔11فروری (اے پی پی):کوکا کولا انڈیا فاؤنڈیشن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اشتراک سے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران بھارت میں منعقد ہونے والے میچز میں #MaidaanSaaf مہم کو متعارف کرایا جائے گا، جس کا مقصد اسٹیڈیمز میں ذمہ دارانہ ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کے مؤثر نظام کو فروغ دینا ہے۔آئی سی سی کی بدھ کی صبح جاری کردہ میڈیا ریلیز کے مطابق یہ اقدام ماضی کے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کامیاب سرگرمیوں کے تسلسل میں کیا جا رہا ہے۔
#MaidaanSaaf کا مقصد بڑے اسپورٹس ایونٹس کے دوران اسٹیڈیمز میں صفائی، کچرے کی علیحدگی اور قابلِ ری سائیکل مواد کی بازیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اس مہم کے تحت اسٹیڈیم انتظامیہ، صفائی عملہ، ایونٹ پارٹنرز، ری سائیکلرز اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر میچ کے دنوں میں مؤثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط بنایا جائے گا۔آنندانا (دی کوکا کولا انڈیا فاؤنڈیشن) ایک ساتھ – دی ارتھ فاؤنڈیشن اور گرین مائنا کے تعاون سے پانچ میزبان اسٹیڈیمز اور 30 سے زائد میچز میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو نافذ کرے گی۔ اس دوران واضح طور پر نشان زد کچرا دان، مواد کی ریکوری سپورٹ اور شائقین میں آگاہی مہم کے ذریعے کچرے کو درست جگہ پر تلف کرنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ ری سائیکلنگ کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔
اس مہم کا اہم حصہ صفائی کارکن ہیں، جو بڑے اسپورٹس ایونٹس کے دوران اسٹیڈیمز کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ #MaidaanSaaf کے تحت انہیں نمایاں شناخت، منظم طریقہ کار اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ کچرے کو مؤثر انداز میں جمع، علیحدہ اور ری سائیکلنگ کے لیے منتقل کر سکیں۔ شائقین کو بھی ترغیب دی جائے گی کہ وہ درست کچرا دان استعمال کریں اور عوامی مقامات کو صاف رکھیں۔مہم کے تحت منتخب مقامات پر ماحول دوست مشروبات کے کپ بھی متعارف کرائے جائیں گے جو یادگاری اشیا کے طور پر دستیاب ہوں گے اور ذمہ دارانہ استعمال اور تلفی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
کوکا کولا انڈیا اور ساؤتھ ویسٹ ایشیا کی نائب صدر برائے پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اور سسٹین ایبلٹی دیویانی آر ایل رانا نے کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ لاکھوں شائقین کو اکٹھا کرتا ہے اور اس پیمانے پر ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ ان کے مطابق Maidaan Saaf کے ذریعے میچ ڈے کے تجربے کا حصہ بناتے ہوئے کچرے کی علیحدگی اور جمع کرنے کے عمل کو زیادہ نمایاں اور آسان بنایا جا رہا ہے، جبکہ مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ویسٹ ریکوری سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے کہا کہ عالمی معیار کے ٹورنامنٹ کی فراہمی صرف میدان تک محدود نہیں بلکہ صاف ستھرے مقامات اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دینا بھی اس کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوکا کولا انڈیا کے ساتھ اشتراک کے ذریعے شائقین کو بھی اس عمل میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔#MaidaanSaaf مہم اس سے قبل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 سمیت مختلف بڑے ایونٹس میں بھی فعال رہی ہے۔ 2023 کے ورلڈ کپ کے دوران ری سائیکل شدہ پی ای ٹی سے تیار کردہ ملکی جھنڈے اور آئی سی سی یونٹی فلیگز بھی پیش کیے گئے تھے جنہیں بعد ازاں لمکا بک آف ریکارڈز میں بھی تسلیم کیا گیا۔
یہ مہم کوکا کولا انڈیا کی پیکیجنگ ویسٹ میں کمی اور ری سائیکلنگ کے وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت شراکت داری کے ذریعے کچرے کی وصولی اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران #MaidaanSaaf کے ذریعے ایک بار پھر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ کھیل کے بڑے مواقع پر بھی ماحول دوستی اور ذمہ داری کو ترجیح دی جائے۔








