ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نےسپر۔8 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ،فلپ سالٹ مین آف دی میچ قرار

سینٹ لوسیا۔20جون (اے پی پی):دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر۔8 میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کوبا آسانی 8 وکٹوں سے پچھاڑ کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کا 181 رنز کا ہدف 17 ویں اوورکی تیسری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا،فلپ سالٹ نے ناقابل شکست 87اور جونی بائرسٹو نے ناقابل شکست 48 رنز …

سینٹ لوسیا۔20جون (اے پی پی):دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر۔8 میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کوبا آسانی 8 وکٹوں سے پچھاڑ کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کا 181 رنز کا ہدف 17 ویں اوورکی تیسری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا،فلپ سالٹ نے ناقابل شکست 87اور جونی بائرسٹو نے ناقابل شکست 48 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

فلپ سالٹ کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعرات کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیامیں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میچ میں انگلینڈٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے اور دفاعی چیمپئنز کو میچ میں کامیابی کے لئے 181 رنز کا ہدف دیا۔

جانسن چارلس 38،نکولس پوران اور کپتان رومین پائول نے 36، 36 مساوی رنز بنائے،شیرفین ردرفورڈ ناقابل شکست 28 رنز بنائے ،انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید ، جوفراآرچر،معین علی اور لیونگ سٹون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے فلپ سالٹ نے ناقابل شکست 87اور جونی بائرسٹو نے ناقابل شکست 48 رنز کی بدولت میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے ملنے والا 181 رنز کا ہدف 17 ویں اوورکی تیسری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا،

اوپنر فل سالٹ 47 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 87رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ جونی بائرسٹو نے 26 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اور روسٹن چیسی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کے فلپ سالٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔