ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈین سکواڈ کا اعلان، کیرون پولارڈ ٹیم کی قیادت کریں گے

جمیکا۔9ستمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، روی رامپال کی طویل عرصہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سپنر سنیل نارائن کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور عمان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ویسٹ انڈین سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فاسٹ بائولر …

جمیکا۔9ستمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، روی رامپال کی طویل عرصہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سپنر سنیل نارائن کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور عمان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ویسٹ انڈین سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فاسٹ بائولر روی رامپال نے طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔ 36 سالہ فاسٹ بائولر نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے آخری ٹی ٹونٹی میچ 2015ء میں کھیلا تھا۔

سپنر سنیل نارائن کو سکواڈ میں جگہ نہ مل سکی جبکہ سابق کپتان جیسن ہولڈر کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ، نیکولس پوران نائب کپتان، فیبین ایلن، ڈیوائن براوو، روسٹن چیس، آندرے فلیچر، کرس گیل، شیمرون ہیٹمیر، ایوان لوئس، اوبد میک کوئے، روی رامپال، آندرے رسل، لنڈل سمنز، اوشانے تھومس اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں جبکہ جیسن ہولڈر، عقیل حسین ، شیلڈون کوٹریل اور ڈیرن براوو کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔