ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پی بی سی سی کے چیئرمین کی ’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 نومبر ،بنگلہ دیش ،نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں 21 نومبرکو پاکستان آئیں گی جبکہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی وزارت خارجہ کے این او سی کا انتظار ہے۔ پیر کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے’’ اے …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 نومبر ،بنگلہ دیش ،نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں 21 نومبرکو پاکستان آئیں گی جبکہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی وزارت خارجہ کے این او سی کا انتظار ہے۔

پیر کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 نومبر کی صبح لاہور پہنچے گی جبکہ بنگلہ دیش سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں21 نومبر کو پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی وزارت خارجہ کے این ای سی کا انتظار ہے جس کے بعد بھارتی ٹیم کو شیڈول کے مطابق 21 نومبر کو پاکستان پہنچنا ہے ۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ افغانستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 23میں سے 19افراد کو ویزے جار ی کردیئے گئے ہیں جبکہ باقی چار افراد کو بھی جلد ویزے جاری کردیئے جائیں گے ۔ افغانستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے 19نومبر کو پاکستان آئے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام غیر ملکی ٹیموں کے لئے بھرپور سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 22 نومبر سے 3 دسمبر2024 تک لاہور اور ملتان میں کھیلا جارہا ہےجس کی افتتاحی تقریب22 نومبرکو لاہور میں ہوگی۔

ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے یکم دسمبر جبکہ فائنل3 دسمبرکو معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں 7 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان سمیت افغانستان،بھارت،بنگلہ دیش، سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی بی سی سی نےورلڈ کپ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کے 15 میچزلاہور جبکہ 9 میچزملتان میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔