احمد آباد ۔11فروری (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو دوسرے سپر اوور میں شکست دیدی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، جواب میں افغانستان کی ٹیم بھی آخری اوور میں 187 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ …
ٹی 20 ورلڈکپ، جنوبی افریقہ اور افغانستان میں سنسنی خیز مقابلہ، پروٹیز نے دوسرے سپراوور میں فتح سمیٹ لی

مزید خبریں
احمد آباد ۔11فروری (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو دوسرے سپر اوور میں شکست دیدی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، جواب میں افغانستان کی ٹیم بھی آخری اوور میں 187 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز سکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی 17 رنز ہی سکور کر سکی۔دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 رنز سکور کر کے افغانستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 24 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 19 رنز بناسکی۔بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 12 کے مجموعے پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ایک وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریکلٹن نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی اوور میں اپنی ففٹیز مکمل کیں، ریکلٹن 61 اور ڈی کوک 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے عظمت عمر زئی نے 3 اور راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے کیا، ایک موقع پر میچ میں افغانستان کی پوزیشن مضبوط ہوتی دکھائی دی تاہم 13 گیندوں پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باعث پوری افغان ٹیم 20 ویں اوور میں 187 رنزپر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 87 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمر زئی 22 اور راشد خان 20 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ کے گروپ ڈی میں چار پوائنٹس ہوگئے ہیں۔








