پائیدار ترقی موجودہ عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے سنہری کنجی ہے، چینی صدر

98
چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر میں سرگرمی سے تجربات کئے جائیں، شی جن پنگ

سان فرا نسسکو۔17نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی موجودہ عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے ’’سنہری کنجی ‘‘ ہے، موجودہ حالات میں ہمیں مزید اتفاق رائے کی روشنی میں اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے اور عالمی پائیدار ترقی کے مقصد کی تکمیل میں زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق انہوں نے ان خیا لات کا اظہار سان فرانسسکو میں ایپک رہنماؤں کے غیر رسمی مکالمے میں شرکت کرتے ہو ئے کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کریں اور سبز ترقی و تبدیلی کے لئے ایک نیا راستہ تخلیق کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ترقی کے نئے تصور کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے ، معیشت اور معاشرے میں ایک جامع سبز اور کم کاربن تبدیلی کو فروغ دیا ہے ،چین انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگی پر مبنی کرہ ارض کی تعمیر میں اپنا کردار جاری رکھے گا ۔

گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لیے چین گرین انفراسٹرکچر، گرین انرجی اور گرین ٹرانسپورٹیشن میں تعاون کو بڑھاتا رہے گا اور ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی پر تعاون کے لیے خصوصی فنڈز کے ذریعے اُن کی استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک عالمی ترقیاتی برادری اور ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔