پاراچنار دھماکے میں 23 افراد جاں بحق، 85زخمی ہوئے، پولیٹیکل حکام دھماکے میں 12گاڑیاں اور25 دکانیں تباہ ہوئےں پارا چنار۔31مارچ(اے پی پی)کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پاراچنار میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 2 ہوگئی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 85 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں بارہ گاڑیاں اور25 دوکانےں تباہ ہو گئےں۔ عینی شاہدین نے ”اے پی پی “کو بتایا کہ پاراچنار کے …
پاراچنار دھماکے میں 23 افراد جاں بحق، 85زخمی ہوئے، پولیٹیکل حکام

مزید خبریں
پاراچنار دھماکے میں 23 افراد جاں بحق، 85زخمی ہوئے، پولیٹیکل حکام
دھماکے میں 12گاڑیاں اور25 دکانیں تباہ ہوئےں
پارا چنار۔31مارچ(اے پی پی)کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پاراچنار میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 2 ہوگئی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 85 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں بارہ گاڑیاں اور25 دوکانےں تباہ ہو گئےں۔ عینی شاہدین نے ”اے پی پی “کو بتایا کہ پاراچنار کے شنگگ روڈ پر واقع مرکزی امام بارہ گاہ کے مےن گےٹ پر اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں لو گ موجود تھے۔ پولیٹکل حکام نے 23 افرادکے شہید ہونے اور 85 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، دھماکے کے ستائےس شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ اور پشاور کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے ۔ پولیٹکل ایجنٹ کے مطابق دھماکہ کارمیںچھپائے گئے بارودی مواد کاتھا، ۔ طوری بنگش قبائل کی جانب سے واقعے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرم ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور سینیٹر سجاد حسین نے پاراچنار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں امن کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے لیکن وہ اس کوشش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔








