پارسل ڈیلیوری مقررہ مقام پر نہ پہنچانے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہو گا،سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی

112
Saudi Transport General Authority

ریاض۔13مارچ (اے پی پی):سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈاک آپریٹنگ سسٹم کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارسل ڈیلیوری مقررہ مقام پر نہ پہنچانے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ڈیلیوری سروسز کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے کمپنیوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ بلاتاخیر پارسل مقررہ مقام پر پہنچائیں۔

اتھارٹی نے کہا کہ ڈیلیوری کمپنیاں اس امر کی بھی پابند ہیں کہ وہ مقررہ مقام کے علاوہ کسی دوسری جگہ پارسل ڈیلیور نہ کریں اور نہ صارف کو مجبور کیا جائے کہ وہ پارسل ان کے مقررہ مقام سے حاصل کریں۔اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلیوری میں وقت کی پابندی ضروری ہے تاخیر ہونے صورت میں صارف کو شکایت کرنے کا حق ہوگا۔

شکایت موصول ہونے کے 5 دن کے اندر اگر کمپنی کی جانب سے شکایت کا ازالہ نہیں کیا جاتا تو کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔شکایات درج کرانے کے لیے اتھارٹی ٹول فری نمبر کے علاوہ پورٹل اور ویب سائٹ کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔