پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا مختلف میڈیا اداروں سے صحافیوں کی جبری برطرفی کے خلاف پریس گیلری سے واک آئوٹ

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے مختلف میڈیا اداروں سے صحافیوں کی جبری برطرفی کے خلاف پریس گیلری سے واک آئوٹ کیا۔بدھ کو واک آئوٹ کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، ایم کیو ایم کے امین الحق پریس گیلری پہنچ گئے۔ سید امین الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ رہی ہے،ویج ایوارڈ کے معاملے …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے مختلف میڈیا اداروں سے صحافیوں کی جبری برطرفی کے خلاف پریس گیلری سے واک آئوٹ کیا۔بدھ کو واک آئوٹ کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، ایم کیو ایم کے امین الحق پریس گیلری پہنچ گئے۔

سید امین الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ رہی ہے،ویج ایوارڈ کے معاملے پہ بھی ایم کیو ایم صحافیوں کی تنظیموں کے ساتھ کھڑی رہی،ہم نے حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کی مخالفت کی، ایک پر حملہ سب پر حملہ کا قانون لاگو کرنا ہو گا۔امین الحق نے کہا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن بنانا وقت کی ضرورت ہے۔