پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار زادہ صمد خان گورگیج کا کوئٹہ میں واقع لہڑی ہاؤس کا دورہ

5
Samad Khan Gurgej
Samad Khan Gurgej

کوئٹہ۔ 20 جون (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار زادہ صمد خان گورگیج نے کوئٹہ میں واقع لہڑی ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے اور علاقائی استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے بلوچستان، بالخصوص کوئٹہ شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شراکت اور رہنماؤں کے درمیان قریبی روابط سے ہی دیرپا ترقی ممکن ہے۔