اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن حکمت عملی کی بدولت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کورونا وائرس ریکوری ریٹ میں بتدریج بہتری آئی ہے اور ہلاکتوں کی شرح بھی کم ہوئی ہے، یہ اچھی علامت ہے کہ لوگ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور شرح اموات بھی کم ہوئی ہیں۔ بدھ …
پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن حکمت عملی کی بدولت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کورونا وائرس ریکوری ریٹ میں بتدریج بہتری آئی ہے اور ہلاکتوں کی شرح بھی کم ہوئی ہے، یہ اچھی علامت ہے کہ لوگ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور شرح اموات بھی کم ہوئی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے لیکن حکومت کو اس بات پر تشویش ہے کہ کہیں لوگ کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد ایس او پیز پر عمل درآمد نہ چھوڑ دیں، کئی ممالک میں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی تازہ لہر آئی ہے اسلئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھیں اور مہلک وباءکے خاتمے تک حکومت کا ساتھ دیں۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل کریں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر محتاط رہتے ہوئے ہم اس مہلک وباءکی دوسری لہر سے محفوظ رہ سکتے ہیں اسلئے عوام زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔








