اسلام آباد ۔ 17جولائی (اے پی پی)وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت پاکستان کے 68 سفیر‘ 18 قونصلر خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘ فارن سروس میں کسی صوبے کا کوئی کوٹہ مقرر نہیں ہے‘ اہلیت اور کارکردگی کی بناءپر افسروں کا انتخاب ہوتا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شہناز بلوچ کے سوال کے جواب …
پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امور عندلیب عباس کا قومی اسمبلی میں شہناز بلوچ کے سوال کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17جولائی (اے پی پی)وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت پاکستان کے 68 سفیر‘ 18 قونصلر خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘ فارن سروس میں کسی صوبے کا کوئی کوٹہ مقرر نہیں ہے‘ اہلیت اور کارکردگی کی بناءپر افسروں کا انتخاب ہوتا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شہناز بلوچ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امور عندلیب عباس نے کہا کہ اس وقت دنیا میں پاکستان کے 68 سفیر‘ 18 قونصلر کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے تین کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فارن افیئرز میں کسی بھی صوبے کے لئے کوئی کوٹہ مقرر نہیں ہے۔ اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر سلیکشن ہوتی ہے۔








