اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن نوشین حامد نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچائوکے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں ہاتھ دھوئیں اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معاشرتی فاصلاتی رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہیے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے غیر ضروری اجلاسوں سے اجتناب کرنا …
پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامدنے قوم سے کورونا وائرس سے بچائوکے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن نوشین حامد نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچائوکے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں ہاتھ دھوئیں اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معاشرتی فاصلاتی رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہیے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے غیر ضروری اجلاسوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات بھی کررہی ہے۔نوشین حامد نے کہاکہ کورونا وائرس کی انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے ، کورونا وائرس عالمی چیلنج بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں طبی مراکز میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایک موثر طریقہ کار تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ طبی مراکز اور ہسپتالوں میں کسی بھی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لئے مناسب آلات اور پیشہ ور طبی عملے سے آراستہ بنایا گیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ شہریوں کی حکومت سے تعاون کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور جو بھی شخص بیرون ملک سے واپس آگیا ہو اسے خود سے الگ تھلگ رکھنا چاہئے اور دو ہفتوں تک کسی بھی عوامی اجتماع اور دوسرے لوگوں سے جسمانی رابطے سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی علامت کی فوری طور پر ہیلپ لائن 1166 پر حکومت کو اطلاع دی جانی چاہئے جنہیں ان کے دروازے پر طبی امداد فراہم کی جائے گی،اب وقت آگیا ہے کہ شہری چوکنا رہیں اور سلامتی کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال ہے اور حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کر رہی ہے۔








