پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 ، نیشنل یونیورسٹی برائے سکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023 ، گھر کی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 اور اخوت انسٹی ٹیوٹ قصور بل 2023 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ منگل کو پارلیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردارا یاز صادق کی زیر …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 ، نیشنل یونیورسٹی برائے سکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023 ، گھر کی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 اور اخوت انسٹی ٹیوٹ قصور بل 2023 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ منگل کو پارلیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردارا یاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایم این اے ہما اختر چغتائی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 پیش کیا۔ رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے نیشنل یونیورسٹی برائے سکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023 پیش کیا۔ ہما اختر چغتائی نے اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 کابل پیش کیا جبکہ ثمینہ خالد گھر کی نے گھر کی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 پیش کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان سے ان بلوں کی شق وار منظوری لی۔ بعد ازاں ایوان نے یہ بل متفقہ طور پر منظور کر لئے۔