لاہور۔3 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پارٹی میں وزیر اعظم عمران خان کا کبھی کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، تحر یک انصاف کے لیڈر اور وزیر اعظم صرف عمران خان ہی ہیں ، وہ جمعہ کے روز گور نر ہاﺅس میں تحر یک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے، گور نر پنجاب نے کہا کہ …
پارٹی میں وزیر اعظم عمران خان کا کبھی کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، تحر یک انصاف کے لیڈر اور وزیر اعظم صرف عمران خان ہی ہیں، اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

مزید خبریں
لاہور۔3 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پارٹی میں وزیر اعظم عمران خان کا کبھی کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، تحر یک انصاف کے لیڈر اور وزیر اعظم صرف عمران خان ہی ہیں ، وہ جمعہ کے روز گور نر ہاﺅس میں تحر یک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے، گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف چٹان جیسی مضبوطی سے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے، عوام نے ہمیں حکومت کر نے کا پانچ سالہ مینڈ یٹ دیا ہے ، انشاءاللہ 2023ءتک عمران خان وزیر اعظم اور تحر یک انصاف کی حکومت رہے گی ،اُنہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے تحر یک انصاف کی حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، گورنر نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خاتمے کے حوالے سے بھی بلاتقر یق اور شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں ،نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں، ہم اداروں کو مضبوط اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں، کر پشن کرنیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے ، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں،بلاتفر یق اور شفاف احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی لازم ہے،گورنر پنجاب نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، بجٹ میں بھی اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے اور کوئی بھی اتحاد ی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ، عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ا س وقت کورونا سمیت معاشی ودیگر چیلنجز کا سامنا ہے اور حکومت نیک نیتی کیساتھ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ایم این اے صداقت عباسی نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں، تحر یک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کو اپوزیشن سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں ،ہم ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔








