پاناما میں جیل سے 195قیدی فرار،3 افراد ہلاک

وسطی امریکی ملک پاناما میں جیل سے قیدیوں کے بڑے پیمانے پر فرار ہونے کے واقعے میں3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

پاناما سٹی۔3جون (اے پی پی):وسطی امریکی ملک پاناما میں جیل سے قیدیوں کے بڑے پیمانے پر فرار ہونے کے واقعے میں3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پاناما پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں 195 قیدی جیل سے فرار ہو گئے، جن میں سے 123 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔