پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

TDAP
TDAP

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن ‘‘میں شرکت کے لئے 10مئی بروز جمعہ تک درخواستیں طلب کر لیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی کے ایکسپو سنٹر میں 22تا24اکتوبر تک منعقد ہوگی ۔ نمائش میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی مصنوعات جن ہوم ٹیکسٹایل ، کارپیٹ ، فٹ وئیر ، دستانے ، لیدر گارمنٹس ، سپورٹس وئیر ، آئی ٹی سلوشن ، ٹینٹ ، ٹیکسٹائل مشینری ، تولیے ، سوتی دھاگہ ،

ریڈی میڈ گارمنٹس بنانے والے افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔