پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ، قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز آئندہ ماہ 9 ستمبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز آئندہ ماہ 9 سے 14 ستمبر تک اوکاڑہ میں شروع ہونگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز آئندہ ماہ 9 سے 14 ستمبر تک اوکاڑہ میں شروع ہونگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 9 سے 14 ستمبر تک اوکاڑہ میں ہوں گے۔ تربیتی کیمپ میں ڈومیسٹک سطح اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے34 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس کےلئے کونسل نے چئیرمین سلمان بخاری کی سربراہی میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ وہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے اور ان میں سے 23باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل مزید دو تربیتی کیمپ بھی لگائے جائیں گے جس میں سے ورلڈ کپ کےلئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply