اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کر رہا ہے، 5 اگست کے قابل مذمت اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 134 دن سے کرفیو نافذ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر …
پانچ اگست کے قابل مذمت اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد میں کئی گنا اضافہ ہواہے،وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کر رہا ہے، 5 اگست کے قابل مذمت اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 134 دن سے کرفیو نافذ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم ساسی کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں کا مقبوضہ کشمیر میں داخلہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو انتہا پسند ایجنڈے کے حصول کے لیے مودی نے ظالمانہ اقدامت میں اضافہ کیا ہے، بھارت پورے خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبوشن یادیو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے، قابل مذمت شہریت بل سے بھارت کا بدنما چہرہ پوری دنیا پر بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے انتہا پسند اقدامات نے کرڑوں بھارتی مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نازی فاشسٹ ایجنڈے کی طرز پر اقلیتوں پر مظالم کر رہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے انتہا پسند اقدامات کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے، ہمیں آر ایس ایس کے ہندو فاشسٹ فلسفے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر واضح موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ حق خوداردیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کا آخری سانس تک ساتھ دیں گے، 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔








