اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پانچ سال کے دوران انفرادی طور پر ٹیکس ادائیگیوں میں 180.9 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2013ءتا 2017ءکے دوران انفرادی طور پر 892.4 ارب روپے کے ٹیکسز ادا کئے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ٹیکس ڈائریکٹریز کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013ءتا 2017ءکے دوران انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں …
پانچ سال کے دوران انفرادی ٹیکس ادائیگیوں میں 180.9 ارب روپے اضافہ ہوا،ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پانچ سال کے دوران انفرادی طور پر ٹیکس ادائیگیوں میں 180.9 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2013ءتا 2017ءکے دوران انفرادی طور پر 892.4 ارب روپے کے ٹیکسز ادا کئے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ٹیکس ڈائریکٹریز کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013ءتا 2017ءکے دوران انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 10لاکھ 770 افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013ءمیں 89.4 ارب روپے کے انفرادی ٹیکس ادا کئے گئے جو مالی سال 2014ءمیں 115ارب روپے جبکہ 2015ءمیں 205 ارب روپے تک بڑھ گئے اسی طرح مالی سال 2016ءکے دوران انفرادی طور پر ٹیکس ادائیگیوں کا حجم 212.7 ارب روپے اور مالی سال 2017ءمیں 270.3 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013ءکے دوران 7لاکھ 27 ہزار 76 افراد نے انفرادی طور پر ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جو 2014ءکے دوران 7 لاکھ 91ہزار 211 تک بڑھ گئے۔ اسی طرح مالی سال 2015ءکے دوران 10لاکھ ایک ہزار 714ٹیکس دہندگان نے انفرادی گوشوارے جمع کرائے جن کی تعداد مالی سال 2016ءکے اختتام پر 11لاکھ 36 ہزار 857 تک پہنچ گئی جو مالی سال 2017ءکے دوران 17 لاکھ 27 ہزار 846 ٹیکس گوشواروں تک بڑھ گئی ۔








