کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا انتشاری ایجنڈا ایک بار پھر سامنے آگیا،کالعدم ایکشن کمیٹی کی طرف سے آزادکشمیر میں شرانگیزی پھیلانے کا ایجنڈا ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہورہا ہے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا انتشاری ایجنڈا ایک بار پھر سامنے آگیا

مزید خبریں
مظفر آباد ۔2جولائی (اے پی پی):کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا انتشاری ایجنڈا ایک بار پھر سامنے آگیا،کالعدم ایکشن کمیٹی کی طرف سے آزادکشمیر میں شرانگیزی پھیلانے کا ایجنڈا ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ نے انتشارپھیلانے کامذموم ایجنڈا بے نقاب کردیا۔لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق کالعدم کمیٹی کے مقامی کارندے سردارآفتاب نے بیرون ملک بیٹھے سرغنہ کو ہجیرہ کے مکمل بند کرنے کی اطلاع دی۔لیک واٹس ایپ چیٹ میں کمیٹی کے کارندے ریاستی اداروں کی مدد کرنے والوں کے گھروں کو آگ لگانے کی منصوبہ بند ی کررہے ہیں۔لیک چیٹ میں بیرون ملک بیٹھا سرغنہ گھروں کو آگ لگانے کے منصوبے کی تائید کررہا ہے۔ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کے انتشاری ایجنڈے کے تحت گھروں کو آگ لگاکرالزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی مذموم کوشش نظرآرہی ہے۔لیک چیٹ میں بیرون ملک کا نمبر شامل ہونا انتشاری ایجنڈے میں غیر ملکی آقائوں کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔اختلاف رائے جمہوری حق لیکن انتشار کی ترغیب دینے والے کبھی بھی کشمیری عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔








