پانچ ماہ میں عمرہ زائرین کو 40 لاکھ ویزے جاری کئے، سعودی وزارت حج و عمرہ

مکہ ۔24اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں ، عمرہ ویزے حاصل کرنے والوں میں پاکستانی شہری سرفہرست اور انڈونیشیاکے شہری دوسرے نمبر پر ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق رواں سال عمرہ سیزن کا آغاز حج کے فوری بعد جون 2025 میں کردیا گیا تھا اس کے بعد گزشتہ 5 …

مکہ ۔24اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں ، عمرہ ویزے حاصل کرنے والوں میں پاکستانی شہری سرفہرست اور انڈونیشیاکے شہری دوسرے نمبر پر ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق رواں سال عمرہ سیزن کا آغاز حج کے فوری بعد جون 2025 میں کردیا گیا تھا اس کے بعد گزشتہ 5 ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

بیرون ملک سے آنے والے زائرین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں تیسرے نمبر پربھارت ، چوتھے نمبر پر عراق اور پانچویں نمبر پر مصری رہا۔

وزارت حج وعمرہ نے بیشتر ممالک کے لئے ’’نسک‘‘ پورٹل پر عمرہ ویزے کی سہولت بھی شروع کررکھی ہے جس کے ذریعے یورپی ممالک سے آنے والے زائرین اپنی مرضی کا عمرہ پیکج بآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

عمرے کے لئے آنے والے بیشتر زائرین جدہ یا براہ راست مدینہ منورہ آتے ہیں جس کے بعد وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے ٹرین یا بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ روانہ ہوجاتے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت کے لئے فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے دائرے کو وسیع کیا جارہا ہے جس میں مختلف زبانوں میں رہنما ضوابط بھی جاری کئے جائیں گے۔