اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو 5 نئے وفاقی وزراءاور ایک وزیر مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔ نئے حلف اٹھانے والے وفاقی وزراءمیں محمد میاں سومرو، صاحبزادہ محبوب سلطان، علی امین گنڈاپور، اعظم خان سواتی اور محمد فیصل واڈا شامل …
پانچ نئے وفاقی وزراءاور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو 5 نئے وفاقی وزراءاور ایک وزیر مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔ نئے حلف اٹھانے والے وفاقی وزراءمیں محمد میاں سومرو، صاحبزادہ محبوب سلطان، علی امین گنڈاپور، اعظم خان سواتی اور محمد فیصل واڈا شامل ہیں جبکہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ صدر مملکت کی تقریب میں آمد پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ حلف برداری کی تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے کابینہ کے ارکان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔









