پانی پاکستان کیلئے سیکورٹی کا معاملہ ہے، پانی پاکستان کیلئے سیکورٹی کا معاملہ ہے،، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کیلئے سیکورٹی کا معاملہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آئندہ سالوں میں پانی کا موجودہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، بحران پر قابو پانے کیلئے پانی سے متعلق قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پانی سے متعلق قومی …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کیلئے سیکورٹی کا معاملہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آئندہ سالوں میں پانی کا موجودہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، بحران پر قابو پانے کیلئے پانی سے متعلق قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پانی سے متعلق قومی پالیسی کا جائزہ لینے کی غرض سے مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر آبی وسائل سیّد جاوید علی شاہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان، وفاقی سیکرٹری برائے آبی وسائل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں