پاپائے روم کی حلب کے غرباء کے لیے ایک لاکھ یورو امداد

ویٹیکن سٹی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاپائے روم پوپ فرانسیس نے شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب کے غریب شہریوں کے لیے ایک لاکھ یورو یعنی ایک لاکھ 60 ہزار 90 ڈالر کی امدادی رقم ارسال کی ہے۔ویٹیکن کے ترجمان نے بتایا کہ پوپ فرانسیس کی طرف سے اہل حلب کے لیے یہ رقم ایک تحفہ ہے۔ اگرچہ اس رقم سے حلب کے مکینوں کے مسائل …

ویٹیکن سٹی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاپائے روم پوپ فرانسیس نے شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب کے غریب شہریوں کے لیے ایک لاکھ یورو یعنی ایک لاکھ 60 ہزار 90 ڈالر کی امدادی رقم ارسال کی ہے۔ویٹیکن کے ترجمان نے بتایا کہ پوپ فرانسیس کی طرف سے اہل حلب کے لیے یہ رقم ایک تحفہ ہے۔ اگرچہ اس رقم سے حلب کے مکینوں کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ان کے زخم مندمل ہوسکتے ہیں مگر اس سے ان کی دلجوئی ضرور ہوگی۔

Leave a Reply