پاکستان، ترکی کے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ برائے سٹرٹیجک معاشی فریم ورک کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان۔ترکی کے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ برائے سٹرٹیجک معاشی فریم ورک کا اجلاس جمعرات کو ایوی ایشن ڈویژن میں منعقد ہوا۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اجلاس کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنا تھا جس میں پی آئی اے اور پیگاسس کے مابین کوڈ شیئرنگ معاہدے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ترک جہازوں کے ذریعہ اضافی پروازوں کی …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان۔ترکی کے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ برائے سٹرٹیجک معاشی فریم ورک کا اجلاس جمعرات کو ایوی ایشن ڈویژن میں منعقد ہوا۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اجلاس کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنا تھا جس میں پی آئی اے اور پیگاسس کے مابین کوڈ شیئرنگ معاہدے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ترک جہازوں کے ذریعہ اضافی پروازوں کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے ابتدائی ٹائم فریم میں ہوائی جہازوں کی بحالی، تربیت اور ہوائی اڈوں کے شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ قومی ہوا بازی پالیسی 2019ءکی روشنی میں ہوائی نقل و حمل اور فضائی خدمات کے معاہدے کا بھی جائزہ لیاگیا اور باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر نے ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر کموڈور ناصر ہمدانی نے بھی شرکت کی۔