پاکستانی تجارتی وفد دبئی کے دورے کے بعد واپس وطن پہنچ گیا

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد دبئی کے ایک ہفتہ کے کامیاب دورے کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچ گیا۔ واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد عمران نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھلے ہیں ،اس سے خلیجی خطے …

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد دبئی کے ایک ہفتہ کے کامیاب دورے کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچ گیا۔ واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد عمران نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھلے ہیں ،اس سے خلیجی خطے میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور ایف پی سی سی آئی کی قیادت کی طرف سے وفد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے مشترکہ منصوبوں کے قیام، دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے امارات کی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مصنوعات کے معیار اور تنوع کو سراہا اور طویل مدتی شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں