پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار، گرین شرٹس نے ہالینڈ کلب شار ویجڈے کو4-1 گولز سے ہرا دیا

ایمسٹرڈیم ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے میچ میں ہالینڈ کلب شار ویجڈے کو 4-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی انڈر 21 ٹیم نے پہلے میچ میں ہالینڈ کلب وورڈان کو 6-1 گولز سے شکست دی تھی۔ دورہ یورپ کے دوران اپنے دوسرے میچ میں پاکستانی انڈر 21 …

ایمسٹرڈیم ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے میچ میں ہالینڈ کلب شار ویجڈے کو 4-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی انڈر 21 ٹیم نے پہلے میچ میں ہالینڈ کلب وورڈان کو 6-1 گولز سے شکست دی تھی۔ دورہ یورپ کے دوران اپنے دوسرے میچ میں پاکستانی انڈر 21 ٹیم نے عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہالینڈ کلب شار ویجڈے کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، سہیل ریاض اور شان ارشاد نے پنالٹی کارنرز پر گول داغے جبکہ بلال قادر اور دلبر نے فیلڈ گول سکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

Leave a Reply