پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستانی جوڑی اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بدھ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے روس کے تیموفی دیرپاسکو اور ایوان گریٹسکی پر 75(5)، 67، 10-6 سے شاندار فتح حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں پاکستانی جوڑی نے شاندار کھیل کا …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستانی جوڑی اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بدھ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے روس کے تیموفی دیرپاسکو اور ایوان گریٹسکی پر 75(5)، 67، 10-6 سے شاندار فتح حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں پاکستانی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچ پوائنٹس بچائے ،ایک اہم بریک حاصل کر کے سکور 5-5 سے برابر کیا اور پھر 7-5 سے سیٹ جیت کر میچ کو ٹائی بریکر تک لے گئے۔ بعد ازاں سپر ٹائی بریکر میں 10-6 سے کامیابی سمیٹی۔اس ایونٹ میں رومانیہ، ترکی، یوکرین، امریکا، چیک جمہوریہ، قازقستان، آسٹریلیا، اٹلی، بلغاریہ، آسٹریا، سویڈن، جارجیا، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے 25 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کے 10 نمایاں کھلاڑی شریک ہیں۔ یہ پاکستان میں تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ اے ٹی پی چیلنجر سطح کا ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔

سویڈن کے ایلیاس یمرجو اے ٹی پی ورلڈ/پی آئی ایف رینکنگ میں 169ویں نمبر پر ہیں ٹاپ سیڈ کے طور پر ایونٹ میں شریک ہیں جبکہ برطانیہ کے جے کلارک 213ویں رینکنگ کے ساتھ دوسرے سیڈ ہیں۔مینز سنگلز راؤنڈ آف 16 کے نتائج کے مطابق یوکرین کےوادم اُرسو نے تیموفی دیرپاسکو کو 2-6، 1-6 سے ہرایا۔برطانیہ کےجے کلارک نے بلغاریہ ڈنکو ڈینیف کو 2-6، 7-6(1)، 2-6 سے شکست دی۔چیک ریپبلک کےڈومینک پالان نے اٹلی کے لیونارڈو بوریلی کو 6-7(6)، 4-6 سے مات دی۔برطانیہ کےزیک اسٹیفنز نے یوکرین کے نکیتا بلیوزرتسیف کو 6-4، 6-7(2)، 0-5 سے شکست دی۔

مینز ڈبلز راؤنڈ آف 16 کے نتائج کے مطابق پاکستان کےمزمل مرتضیٰ اوراعصام الحق قریشی نے تیموفی دیرپاسکو اور ایوان گریٹسکی کو 6-7(5)، 5-7، 6-10 سے ہرایا۔چیک ریپبلک کےڈومینک پالان اورقازقستان کےڈینس ایوسیو نےآسٹریلیا کے لارنس باتالجِن اور اٹلی کےلیونارڈو بوریلی کو 5-7، 3-6 سے شکست دی۔جبکہ برطانیہ کےزیک اسٹیفنز اورسوئٹزرلینڈ کے جین لوکا ٹینر نے الیکسی الیشیف اور آسٹریلیا کے ایڈرین آرکون کو 2-6، 4-6 سے مات دی۔

مزید خبریں