چائنا مینڈ سپیس ایجنسی نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز چین کے شینژو-24 انسان بردار خلائی مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر حصہ لے گا۔شنہوا کے مطابق مختصر مدت تک خلائی مدار میں قیام کے بعد پاکستانی خلا باز شینژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔چین کے خلائی سٹیشن پر پہلی بار کسی غیر ملکی مہمان کی آمد کے موقع پر یہ مشن …
پاکستانی خلا باز چین کے شینژو-24 انسان بردار خلائی مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر حصہ لے گا

مزید خبریں
بیجنگ۔7نومبر (اے پی پی):چائنا مینڈ سپیس ایجنسی نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز چین کے شینژو-24 انسان بردار خلائی مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر حصہ لے گا۔شنہوا کے مطابق مختصر مدت تک خلائی مدار میں قیام کے بعد پاکستانی خلا باز شینژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔چین کے خلائی سٹیشن پر پہلی بار کسی غیر ملکی مہمان کی آمد کے موقع پر یہ مشن چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کی پہلی مشترکہ خلائی پرواز ہوگی۔





