پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے انقرہ میں متاثرین زلزلہ کیلئے امداد مہم کا آغاز

انقرہ۔11فروری (اے پی پی):ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے انقرہ میں امداد سامان وصول کرنے والے دو مراکز کا دورہ کیا جن میں کانکایا ، بیلی ڈییسی اور کیکورن بیلی ڈییسی کے مراکز شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتی عملہ نے ترکیہ کے متاثرین زلزلہ کیلئے امدادی سامان کا عطیہ کیا اور سامان کی پیکنگ میں بھی …

انقرہ۔11فروری (اے پی پی):ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے انقرہ میں امداد سامان وصول کرنے والے دو مراکز کا دورہ کیا جن میں کانکایا ، بیلی ڈییسی اور کیکورن بیلی ڈییسی کے مراکز شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے سفارتی عملہ نے ترکیہ کے متاثرین زلزلہ کیلئے امدادی سامان کا عطیہ کیا اور سامان کی پیکنگ میں بھی حصہ لیا ۔ پاکستانی سفیر نے پاکستان کے سفارتخانے انقرہ اور پاکستانی کونسلیٹ استنبول کی جانب سے امداد اشیاء کیکورن بیلی ڈییسی کے ڈپٹی میئر اور بیلی ڈییسی کے ڈپٹی میئر کے حوالہ کیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ کے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں کیلئے ہر طرح کی ممکنہ مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک جسم اور دو دلوں کی طرح ہیں جس سے ہمیں ایک دوسرے درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے سفیر نے کہا کہ جمعہ کی نماز میں ترک بھائی بہنوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ترک مشکلات پر قابو پانے اور چیلینجز کو شکست دینے کے اپنے روایتی جذبہ کے تحت پہلے سے زیادہ مستحکم ہو کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے پاکستانی بھائیوں کو ہر قدم پر اپنے ساتھ موجود پائیں گے۔ پاکستانی سفیر نے مختلف یورپی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی جو ترکیہ میں زلزلہ کی امدادی کارروائیوں میں رضاکارانہ شرکت کیلئے موجود تھے۔

ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان رضا کار طلباء کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کا اخلاقی فرض ہے۔