پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے وزیر لیو ہاشنگ سے ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

بیجنگ۔12نومبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگل کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر لیو ہاشنگ سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر نے چینی وزیرکوپاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور سیاسی جماعتوں …

بیجنگ۔12نومبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگل کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر لیو ہاشنگ سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر نے چینی وزیرکوپاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور سیاسی جماعتوں کے درمیان عملی تعاون، مواصلات اور عوام سے عوام کے درمیان روابط کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے پاک چین تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار کا جائزہ لیا، جس میں اعلی سطح کے دوروں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی جانب مسلسل پیش رفت، صنعتی تعاون، زراعت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سبز ترقی کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے 2026 میں سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پالیسی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے، نوجوانوں کے سٹرکچرڈ تبادلے شروع کرنے، تھنک ٹینک تعاون اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستانی سفیر نے نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی طرف سے ان کے نام مبارکبادی خط بھی حوالے کیا۔ چینی وزیرنے پاکستانی سفیر کے دورے کا خیرمقدم کیا اور چین کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ دوستی کو سراہا۔ انہوں نے عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک ٹو کو پاکستان کے فائیو ای فریم ورک (برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات، توانائی ، انفراسٹرکچر، ایکویٹی اور امپاورمنٹ) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور اڑان پاکستان کے کامیاب نفاذ میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

چینی وزیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئی ڈی سی پی سی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور چین پاکستان موسمی شراکت داری کے وسیع تر مقاصد کی حمایت کیلئے ایک پل کا کام جاری رکھے گا۔دونوں فریقین نے چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے نفاذ سے پیدا ہونے والے مواقع کی روشنی میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کے لیے حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے اپنے چوتھے اجلاس میں سفارشات جاری کی تھیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا بین الاقوامی محکمہ آئی ڈی سی پی سی بین الاقوامی سیاسی تبادلے کے انتظام یو پی سی کا بنیادی ادارہ ہے۔

 

مزید خبریں