اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق ٍنے کہا ہے کہ عوام کے مابین رابطوں سے پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی،تعلیمی اور دیگر شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پیرس میں پیرس۔8کی میئر مس ہاٹسرے سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عوام ،سکالرز،محقیقین کے درمیان رابطوں اور طلباءو ثقافتی وفود …
پاکستانی سفیر معین الحق کی پیرس۔8کی میئر مس ہاٹسرے سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق ٍنے کہا ہے کہ عوام کے مابین رابطوں سے پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی،تعلیمی اور دیگر شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پیرس میں پیرس۔8کی میئر مس ہاٹسرے سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عوام ،سکالرز،محقیقین کے درمیان رابطوں اور طلباءو ثقافتی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے فرانس میںپاکستان کے سماجی،ثقافتی،تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔پاکستانی سفیر نے اپنی اور پاکستانی عوام کی جانب سے خاتون میئرکو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔








