اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے ،ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب …
پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے ،ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے،غلام محمد صفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے ،ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے تمام بین الاقوامی اصولوں، وعدوں اور تقسیمِ ہند کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر پر ناجائز اور غیر آئینی قبضہ کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان شاخ نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقعے پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے، سیمینارز اور ریلیوں کے انعقاد پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کو دلی شکریہ اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے تمام بین الاقوامی اصولوں، وعدوں اور تقسیمِ ہند کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر پر ناجائز اور غیر آئینی قبضہ کیا۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق ،حقِ خودارادیت کی حمایت میں دوٹوک موقف رکھتا آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے اس اصولی، تاریخی اور اخلاقی موقف کے بے حد ممنون و احسان مند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر، انسانی حقوق کی پامالیوں، اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی جدوجہدِ آزادی سے کبھی پیچھے قدم نہیں ہٹایا۔ “جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتا اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں دیتا، ہماری جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی۔
کنوینر غلام محمد صفی نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی، اسلامی ممالک اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں، انصاف اور انسانیت کا ساتھ دیں، اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ضمیر کو بیدار ہونا ہوگا تاکہ کشمیری عوام کو بھی باقی اقوام کی طرح اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق مل سکے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا، پاکستان اسی طرح اصولی، اخلاقی سفارتی اور ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہرے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ صرف زمینی نہیں بلکہ ایمانی اور روحانی بنیادوں پر قائم ہے۔ اور ابد تک رہے گا ۔








