سرگودہا۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستانی نژادامریکی شہری سلطان محمودوڑائچ کااپنے آبائی شہرسرگودہاکیلئے خدمات کاسلسلہ جاری ہے۔سلطان محمودوڑائچ نے گورنمنٹ ڈاکٹرفیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال کو اسٹریچراورویل چیئرزعطیہ کیں ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹرمشتاق بشیرعاکف نے ان سے20اسٹریچراور20ویل چیئرزعطیہ کی استدعاء کی تھی۔معروف سما جی شخصیت سلطان محمودنے کمشنر سرگودہاڈویژن محمداجمل بھٹی سے ہسپتال کیلئے10ڈائلسسزمشینیں بھی جلدفراہم کرنے کاوعدہ کیاہے۔سلطان محمودوڑائچ عرصہ20سال سے امریکہ میں مقیم ہیں۔انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں بھی وافرمقدارمیں امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجوایاتھا۔
ان کاکہناہے کہ مشکل وقت میں وہ اورتمام اوورسیزپاکستانی اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں سرگودہاکابیٹاہوں۔اپنے لوگوں کی خدمت کرکے فخرمحسوس ہوتا ہے۔دیار غیرمیں رہتے ہوئے بھی میرا دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتاہے۔سلطان محمود وڑائچ نے مزیدکہاکہ آئندہ بھی جو ممکن ہو سکے گااہل سرگودہاکیلئے کریں گے۔کمشنر محمداجمل بھٹی بہترین کام کر رہے ہیں۔
اوورسیزپاکستانی اپنے شہرسرگودہاکیلئے کمشنر کی کاوشوں کوسراہتے ہیں۔معروف سماجی راہنماسلطان محمود وڑائچ نے فیصل مسعودہسپتال سرگودہاکا دورہ کیااورایم ایس کے ہمراہ مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ کالیا۔سلطان محمودوڑائچ10سال تک امریکہ کی ریاست لویسیاناکے شہرنیو آرلینزمیں پاکستانی کمیونٹی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رہے ہیں۔مقامی و عالمی تنظیموں نے انسانیت کیلئے انکی خدمات کو سراہاہے۔سلطان محمودوڑائچ آج کل امریکی ریاست میری لینڈمیں مقیم ہیں۔