پاکستان۔بحرین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا افتتاحی اجلاس، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان۔بحرین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا افتتاحی اجلاس بدھ کو قومی اسمبلی کی رکن آسیہ ناز تنولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کے نمائندگان نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال، چوہدری محمد شہباز بابر، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، حاجی رسول بخش چانڈیو، پلین بلوچ اور کرن عمران ڈار (آن لائن شرکت) شامل تھیں، نے شرکت کی۔ …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان۔بحرین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا افتتاحی اجلاس بدھ کو قومی اسمبلی کی رکن آسیہ ناز تنولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کے نمائندگان نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال، چوہدری محمد شہباز بابر، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، حاجی رسول بخش چانڈیو، پلین بلوچ اور کرن عمران ڈار (آن لائن شرکت) شامل تھیں، نے شرکت کی۔ وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رئوف نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان اور بحرین کے مابین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، پارلیمانی تعاون، حالیہ سفارتی روابط و اقدامات، خارجہ پالیسی کی ترجیحات، تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے بحرین میں پاکستانی سفارتی مشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے حالیہ پارلیمانی وفد کے دورہ بحرین کے دوران کیے گئے موثر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ گروپ کو چاہیے کہ وہ بالخصوص زراعت اور کاروباری شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرے اور انہیں عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کرے۔ کنوینر آسیہ ناز تنولی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستانی مشن بحرین کی پارلیمنٹ کے ہم منصب اراکین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کا اہتمام کرے تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر اراکینِ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اراکین نے فیصلہ کیا کہ وہ پاکستانی سفارتی مشنز کی بھرپور معاونت

بحرینی پارلیمنٹ کے ساتھ باضابطہ روابط کے قیام، حکومتوں کے درمیان قریبی تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے مسلسل پارلیمانی اشتراک کو یقینی بنائیں گے۔