اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ طوفان سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے سری لنکا کو 200 ٹن اضافی انسانی امدادی سامان بھیجے گا۔ وزارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ کولمبو میں سری لنکا کے رہنمائوں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں اور موقع پر صورت حال …
پاکستان ، طوفان متاثرین کے لیے سری لنکا کو 200 ٹن اضافی انسانی امدادی سامان بھیجے گا، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ طوفان سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے سری لنکا کو 200 ٹن اضافی انسانی امدادی سامان بھیجے گا۔ وزارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ کولمبو میں سری لنکا کے رہنمائوں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں اور موقع پر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ متاثرہ خاندانوں کی درمیانی مدت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد میں اضافہ ضروری ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ 200 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ایک کھیپ سمندری راستے سے روانہ کر دی گئی ہے اور توقع ہے کہ 13 دسمبر تک سری لنکا پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیپ میں خیمے، کمبل، لحاف، مچھر دانی، کیمپنگ لیمپ، چٹائیاں، لائف جیکٹس، انفلٹیبل بوٹس، پانی صاف کرنے والے پمپ، ادویات، خشک دودھ اور استعمال کے لیے تیار خوراک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہاز اور ہوا بازی کے اثاثے سری لنکا میں جاری امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو، ٹرانسپورٹیشن اور ہنگامی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
بحریہ کی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھیں تاکہ سخت متاثرہ علاقوں میں کمیونٹیز کی مدد کی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے سری لنکا کا دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سمندری طوفان دتوا کے بعد سری لنکا سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کو انسانی اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سے نکالنے میں مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔








