راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق واریر IX شروع کر دی ہے جو دوطرفہ انسداد دہشت گردی مشقوں کے سلسلے میں 9واں ایڈیشن ہے جو ہر سال دونوں برادر ممالک کے درمیان منعقد ہوتی ہے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجار ی بیان کے مطابق یہ مشق یکم دسمبر کو شروع …
پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریر IX شروع

مزید خبریں
راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق واریر IX شروع کر دی ہے جو دوطرفہ انسداد دہشت گردی مشقوں کے سلسلے میں 9واں ایڈیشن ہے جو ہر سال دونوں برادر ممالک کے درمیان منعقد ہوتی ہے۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجار ی بیان کے مطابق یہ مشق یکم دسمبر کو شروع ہوئی جس میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا، پیشہ وارانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور جدید جنگ میں بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ سدا بہار دفاعی تعاون ہے جس کی جڑیں باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی ہیں۔ واریر IX مشق دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کا ثبوت ہے اور علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لئے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
مشق کی افتتاحی تقریب میں کور کمانڈر منگلا ، پی ایل اے کے ڈپٹی چیف آف سٹاف ویسٹرن تھیٹر کمانڈ میجر جنرل بیان شیاؤمنگ اور دونوں ممالک کے دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی جو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔








