اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسان خدمت سینٹر بین الاقوامی معیارات کے مطابق خدمات فراہم کرے گا جو وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل ویژن کے مطابق ہوگا۔بدھ کو اسلام آباد کے جی-9 سیکٹر میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر آذربائیجان کے تعاون …
پاکستان آسان خدمت سینٹر بین الاقوامی معیارات کے مطابق خدمات فراہم کرے گا جو وزیراعظم شہبازشریف کے ڈیجیٹل ویژن کے مطابق ہو گا ،وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسان خدمت سینٹر بین الاقوامی معیارات کے مطابق خدمات فراہم کرے گا جو وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل ویژن کے مطابق ہوگا۔بدھ کو اسلام آباد کے جی-9 سیکٹر میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر آذربائیجان کے تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران، شزا فاطمہ کو سنٹر میں خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار، مربوط عوامی خدمات اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔منصوبہ پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس اقدام کو موثر، شفاف اور قابل اعتماد حکومتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی خدمات، ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید حکومت کا ایک نئے دور کا آغاز ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سہولیات کا سینٹر ایک چھت تلے 80 تک حکومتی خدمات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو مضبوط بنانے کے لیے ایسے سہولیاتی سینٹر کا قیام انتہائی اہم ہے۔








