پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی ۔ 30 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 770.18 پوائنٹس کے اضافے سے 43556.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 69 ارب 98 کروڑ 88 لاکھ 76 ہزار 279 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 97 کروڑ 95 لاکھ 72 ہزار 135 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید …

کراچی ۔ 30 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 770.18 پوائنٹس کے اضافے سے 43556.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 69 ارب 98 کروڑ 88 لاکھ 76 ہزار 279 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 97 کروڑ 95 لاکھ 72 ہزار 135 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 75 لاکھ 60 ہزار 510 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42800، 42900، 43000، 43100، 43200، 43300، 43400 اور 43500 کی 8 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 770.18 پوائنٹس کے اضافے سے 43556.63 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 392.93 پوائنٹس کی تیزی سے 21728.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔