پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کراچی ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 41300 پوائنٹس سے کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے42ارب سے زائد روپے بھی ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی ،منافع خوری کی خاطر …

کراچی ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 41300 پوائنٹس سے کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے42ارب سے زائد روپے بھی ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی ،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباﺅ اور سرمائے کے انخلاءکی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41300اور41200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرکر 41000پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آیا جس کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں نہیں جا سکی اور اس طرح مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہی ہوا۔ شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 212.60 پوائنٹس کی کمی سے 41099.99 پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای30 انڈیکس 123.19 پوائنٹس کی کمی سے 20914.43 پوائنٹس اور کے ایس ای آ شیئرز انڈیکس 29650.56 پوائنٹس سے کم ہو کر 29507.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply