پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای 100 انڈیکس 728.29 پوائنٹس کے اضافے سے 41644.88 پوائنٹس پر بند

کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 728.29پوائنٹس کے اضافے سے41644.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 70.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںایک …

کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 728.29پوائنٹس کے اضافے سے41644.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 70.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب 48ارب 71کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت32.16فیصد زائد رہا۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،سوئی سدرن گیس کمپنی، فوجی فوڈز، پاک انٹر بلک،بینک آف پنجاب،فیصل بینک ،میپل لیف اورکے الیکٹرک کے شیئرز سرفہرست رہے۔ اسٹاک مارکیٹ میںٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اور منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41916پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔ بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس 100انڈیکس728.29پوائنٹس کے اضافے سے 41644.88 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 349.73پوائنٹس کے اضافے سے 18969 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 551.75پوائنٹس کے اضافے سے 29871.91پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور391کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ96میںکمی اور19میں استحکام رہا تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 48ارب 71کروڑ3لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمایہ کا حجم بڑھ کر80کھرب51ارب13کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی۔ پیر کو35کروڑ77لاکھ 88ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 8کروڑ70لاکھ 75ہزار شیئرز زائد ہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاﺅ میں380روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر8480روپے ہو گئی اسی طرح 100روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت7300روپے پر جا پہنچی تاہم سیپ ہائرٹیکس اور سیپ ہائرفائبر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 49.99روپے اور 46.84 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سیپ ہائرٹیکس کے حصص کی قیمت کم ہو کر1010روپے اور سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت 46.84روپے ہو گئی۔

مزید خبریں